اداکارہ کنزہ ہاشمی نے عید لک سے سب کو دیوانا بنایا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے حسین عید لک کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کر کے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔روپوش ، عشق تماشہ ، گل و گلزار اور دل آویز جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔حسن و دلکشی سے سرشار کنزہ ہاشمی کے پاکستان میں تو بے شمار فینز ہیں ہی ساتھ ساتھ بھارت میں بھی انکی فین فالوئنگ زبردست ہے۔کنزہ ہاشمی کا ہر ایک لک فیشن کے متوالوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں