اداکاری کا بچپن سے شوق تھا’ شادی کے بعد شوہر نے مکمل سپورٹ کیا’ نائمہ خان

اسلام آباد (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ نائمہ خان نے معروف ادیب و ڈراما نگار اشفاق احمد سے اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کیا ہے کہ وہ ان کے قریبی رشتے دار تھے، تاہم انہوں نے ہمیشہ اس بات کو میڈیا سے پوشیدہ رکھا۔نائمہ خان نے ایک انٹرویو میں کہاکہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا، وہ گھر میں چائے بناتے وقت مختلف کرداروں میں چائے پیش کرتیں تھیں اور گھر کے کام جلدی نمٹاکر شیشے کے سامنے اداکاری کیا کرتی تھیں تاہم ان کے والد کی جانب سے اداکاری کی اجازت نہیں تھی اور ٹی وی دیکھنے پر بھی سخت پابندی عائد تھی، اسی وجہ سے میٹرک کے بعد انہوں نے والدہ سے کہا کہ ان کی شادی کرادی جائے تاکہ وہ اپنے شوق پورے کرسکیں۔اداکارہ کے مطابق شادی کے بعد زندگی مکمل طور پر بدل گئی اور ان کے سارے خواب چولہا ہانڈی کی نذر ہوگئے، تاہم ان کے شوہر نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔نائمہ خان نے بتایا کہ ایک دن وہ شوہر کے ساتھ ڈراما دیکھ رہی تھیں تو ایک مکالمے پر انہوں نے کہا کہ یہ ڈائیلاگ اس طرح ادا نہیں ہونا چاہیے، اس پر شوہر نے جواب دیا کہ تم کرلو، جس کے بعد انہوں نے شوہر کو اپنے اداکاری کے شوق کے بارے میں بتایا، جس پر شوہر نے انہیں مکمل سپورٹ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں