اداکاری کے شعبہ میں آنے سے قبل ائرہوسٹس تھی’ رشنا خان

لاہور (شوبز نیوز) معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کی اہلیہ و اداکارہ رشنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری سے قبل کیبن کریو کا حصہ تھیں۔رشنہ خان کا ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ائیرہوسٹس تھیں۔کینیڈا میں پلی بڑھیں، بعدازاں کیبن کریو میں آنیکے بعد وہ دبئی شفٹ ہوگئیں اور پھر شادی کے بعد پاکستان آگئیں۔رشنا کے مطابق انہیں ٹریولنگ کا بے حد شوق ہے، اسی وجہ سے انہوں نے کیبن کریو میں آنے کا فیصلہ کیا۔اسی حوالے سے ایک یادگار قصہ سناتے ہوئے رشنا نے بتایا کہ عام طور پر امارات ائیرلائن میں کوئی خطرناک بات نہیں ہوتی لیکن ایک دن موسم بہت خراب تھا اور ہماری فلائٹ ترکیہ کی تھی، ہم سے پہلے جو لینڈنگ ہوئی وہ ایمرجنسی تھی، جس کی وجہ سے ہم خوفزدہ بھی تھے۔رشنا نے کہا کہ اس وقت میں تھی جو گھبرا نہیں رہی تھی، جبکہ میرے سامنے بیٹھی کریو کافی خوفزدہ تھی کیونکہ ہم اس وقت بڑی ٹربیولینس کا سامنا کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں