اداکاری ہمارے خون میں شامل ہے’ اپنے والد جاوید شیخ سے بہت کچھ سیکھا’ شہزاد شیخ

لاہور(شوبز نیوز) سینئر اداکار جاوید شیخ کے صاحبزادے شہزاد شیخ نے کہا ہے کہ اداکاری ہمارے خون میں شامل ہے، اپنے گھر میں والد جاوید شیخ،چچا سلیم شیخ اور پھوپھا سلیم بہروز سبزواری کو کام کرتے دیکھتے تھے جس کی وجہ سے اداکاری کا شوق جنون میں تبدیل ہو گیا۔ایک انٹر ویو میں شہزاد شیخ نے کہا کہ ہم بہن بھائی اپنے والد شیخ کے کام سے بہت متاثر ہیں، ایسا نہیں کہ وہ والد ہیں تو ان کی تعریف کر رہا ہوں بلکہ وہ واقعی ایک بڑے فنکار ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔میں ان جیسا کام تو نہیں کر سکتا لیکن اس کی کوشش ضرور کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں