37

اداکار جمیل بسمل کو دنیا سے رخصت ہوئے 19برس بیت گئے

لاہور(شوبز نیوز) معروف اداکار، رائٹر اور ہدایتکار جمیل بسمل کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے ہیں، جمیل بسمل کا شمار پاکستان میں تھیٹر کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1974 میں چلڈرن تھیٹر کی بنیاد ڈالی، سٹیج کیلئے 60 ڈرامے لکھے، 600 میں اداکاری کی جبکہ 360 ٹی وی ڈراموں اور درجن سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔1990 میں جمیل بسمل کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا، انہوں نے نیشنل ایوارڈ سمیت کئی دیگر اعزازات بھی اپنے نام کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں