اداکار جیمز رانسون نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

لاس اینجلس (شوبز نیوز) امریکی اداکار 46 سالہ جیمز رانسون نے جمعہ کو خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اداکار جیمز رانسون کو ایچ بی او کی مشہور ٹی وی سیریز دی وائر میں زیگی سوبوٹکا کے کردار اور ہارر فلم اِٹ: چیپٹر ٹو میں ایڈی کیسپ برک کے کردار کے لیے جانا جاتا تھا۔ مووی ڈیٹا بیس کے مطابق انھوں نے جنریشن کِل اور بوش جیسی شوز میں بھی کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں