اداکار دھرمیندر اربوں روپے کی دولت چھوڑ گئے

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ اپنے پیچھے 6 دہائیوں پر محیط شاندار فنی سفر، ایک مضبوط خاندانی ورثہ اور اربوں روپے کی دولت چھوڑ کر گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہی مین کے نام سے مشہور اداکار دھرمندر کے خاندان کا بھارتی فلم انڈسٹری کے بااثر فلمی خاندانوں میں شمار ہوتا ہے دھرمندر کا تعلق پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے گاں نصرالی سے تھا، اِن کے والد کیول کرشن سنگھ دیول ایک اسکول ٹیچر اور والدہ ستونت کور گھریلو خاتون تھیں۔1954 میں محض 19 سال کی عمر میں دھرمندر نے پرکاش کور سے شادی کی، اس شادی سے اِن کے چار بچے ہیں۔ سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول۔1980 میں دھرمندر نے اداکارہ ہیمامالنی سے شادی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں