اداکار غنا علی اور ماڈل مائرہ خان میں جھگڑا

لاہور(شوبز نیوز)اداکارہ اور ماڈل مائرہ خان نے غنا علی کے ساتھ ہونے والے اپنے ایک جھگڑے کی حیران کن روداد سنائی ہے۔پلاسٹک سرجری کرانے پر تنقید کا سامنا کرنے والی مائرہ خان نے بتایا کہ ایک بین الاقوامی پراجیکٹ کے دوران جاپان میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔مائرہ خان نے بتایا کہ جاپان کے ایک علاقے میں شوٹنگ جاری تھی جہاں میرے ساتھ ساتھی اداکارہ غنا علی بھی تھیں۔اداکارہ مائرہ خان نے بتایا کہ اس پہاڑی علاقے میں وائی فائی نہیں تھا۔ جس کے لیے ہم دونوں ایک ہی ڈیوائس استعمال کر رہے تھے۔ ماڈل مائرہ خان کے بقول اس پر جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ میری اور غنا علی کی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں