اداکار نعمان اعجاز شرپسند ڈرامہ میں منفرد کردار میں نظر آئینگے

کراچی (شوبز نیوز) مقبول اداکار نعمان اعجاز کے نئے ڈرامے شرپسند کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، جس میں وہ منفی کردار میں نظر آئیں گے۔نعمان اعجاز جلد ہی نجی ٹی وی کے نئے ڈراما سیریل شرپسند میں نظر آئیں گے۔ان کا شمار انڈسٹری کے ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جو ڈرامے میں کم وقت میں بھی ایسی اداکاری کرتے ہیں جو ناظرین کے ذہنوں میں طویل عرصے تک محفوظ رہ جاتی ہے۔حال ہی میں نعمان اعجاز کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے، جس میں بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ ان کا کردار منفی نوعیت کا ہوگا۔ٹیزر میں نعمان اعجاز شرپسند کردار کا تعارف یوں کروا رہے ہیں کہ شرپسند وہ نہیں ہوتا جو شور مچائے، بلکہ وہ ہوتا ہے جو خاموشی سے دلوں میں دراڑ ڈال دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں