اداکار وجے اور رشمیکا نے اپنی شادی کیلئے سکیورٹی خدمات بیرون ملک سے حاصل کر لیں

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی شادی کے لیے بیرونِ ملک سے سکیورٹی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی رواں ماہ 26 تاریخ کو ادے پور میں منعقد ہوگی۔ یہ ایک نجی ڈیسٹینیشن ویڈنگ ہوگی جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہونگے۔ سخت سکیورٹی انتظامات اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب وسیع رقبے پر منعقد کی جائے گی اور اس کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ بیرونِ ملک سے بلائی گئی سکیورٹی ٹیم راجستھان کے مقامی گارڈز کے ساتھ مل کر فرائض انجام دے گی۔ حیدرآباد میں استقبالیہ ادے پور میں شادی کے بعد4مارچ کو حیدرآباد دکن میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے لیے ایک شاندار استقبالیہ بھی دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے گزشتہ سال 3 اکتوبر کو منگنی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں