اداکار ٹام کروز اعزازی آسکر ملنے پر جذباتی ہوگئے

ممبئی(شوبز نیوز) ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز گورنرز ایوارڈز میں اعزازی آسکر ملنے پر جذباتی ہوگئے۔63 سالہ ٹام کروز نے کیلیفورنیا میں منعقدہ اس شاندار تقریب کے دوران اسٹیج پر آ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ سنیما مجھے دنیا کے مختلف حصے دکھاتا ہے، یہ مجھے اختلافات کی قدر اور احترام کرنا سکھاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمیں ہماری انسانیت بھی دکھاتا ہے، ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ ہم کتنے ایک جیسے ہیں، چاہے ہم دنیا کے کسی بھی حصے سے آئیں۔ تھیٹر میں ہم ایک ساتھ ہنسیں، ایک جیسا محسوس کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں