چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ کی معروف ادبی تنظیم شہر دبستانِ شعر و سخن کے زیرِ اہتمام نجی کیفے میں ماہانہ شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت موسیقی و شعری ذوق کی حامل معروف شخصیت محمد حسین جاوید مارتھ ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی چنیوٹ کے معروف شاعر جاوید اقبال زاہد تھے اور لاہور سے تشریف لائے ہوئے خوبصورت اسلوب کے شاعر شاہد سلیم نے خصوصی شرکت کی تلاوتِ قرآنِ مجید کی سعادت تصور سمیع نے حاصل کی اور بارگاہِ رسالت میں گلہائے عقیدت مبشر حسن کامل نے پیش کئے جبکہ نظامت کے فرائض حفیظ الرحمٰن حفیظ نے سر انجام دئیے شعراء کرام میں مبشر حسن کامل، خالد اقبال خالد، ملک محمد منیر، تصور سمیع، تنویر پوری، ہارون عامر، حسنین سہیل، پروفیسر ڈ اکٹر نوید عباس، باسط آذر ودیگر شامل تھے۔
53