ادویات کی بروقت فراہمی،صفائی اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی نے گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کمشنر نے انتظار گاہ میں صفائی، بیٹھنے کی سہولیات اور مریضوں کے لیے سہولتوں کا جائزہ لیا۔ نرسری میں بچوں کی دیکھ بھال، سہولیات اور اسٹاف کی موجودگی کو چیک کیا ۔ انہوں نے او پی ڈی میں مریضوں کی رجسٹریشن، علاج کے عمل اور ڈاکٹروں کی دستیابی کو چیک کیا گیا جبکہ میڈیسن سٹور میں ادویات کی مقدار، ریکارڈ اور مریضوں کو ادویات بروقت فراہم کرنے کے نظام کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے آر او پلا نٹ اور پینے کے پانی کی دستیابی بھی چیک کی تاکہ ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین کے لیے صاف پانی کی سہولت یقینی ہو۔ کمشنر نے نماز کی جگہ، پارکنگ اور ہسپتال کے دیگر سہولت علاقوں کا بھی معائنہ کیا۔ اسٹاف کے اخلاق اور ڈیوٹی روسٹر کو بھی چیک کیا تاکہ مریضوں اور لواحقین کو بہتر رویہ اور خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خواجہ سہیل نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر سرگودھا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی سہولیات بہتر بنانے کے انیشیٹیوز کے تحت ہسپتا ل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ادویات کی بروقت فراہمی، صفائی اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، اسٹاف کی کارکردگی اور رویہ بہتر ہو، اور انتظار گاہ و پارکنگ کی سہولیات میں بہتری لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں