فیصل آباد(پ ر)چیمبرآف کامرس کے سابق صدر میاں زاھد اسلم نے کہاکہ انسانی جانیں بچانے والی ادویات کی قلت پیدا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ایسے سفاک لوگوں کو مالی فائدے کے لئے ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتی،ہر ماہ بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اجافہ تشویش ناک ہے ۔ادویات ساز کمپنیوں کی بلیک مارکیٹنگ اور ڈرگ مافیا کی لوٹ مار نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔حکومت کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ جان بچانے سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لیا جائے ۔ آٹا، چینی، بجلی، دوائی، گیس اور پٹرول کے ستائے عوام صحت وعلاج کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہوچکے ہیں ۔
54