ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جان بچانیوالی ادویات کی قیمتوں میں آئے روز بے جااضافہ تشویش ناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے موجودہ کمر توڑ مہنگائی میں غریب عوام کو گیس کے بلوں نے پریشان کر رکھا ہے اوپر سے نان سٹاپ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے جس کی پیپلزپارٹی مذمت کرتی ہے ،ان خیالات کا اظہارپا کستا ن پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ،جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق ،سینئر نائب صدر ملک اصغر علی قیصر ،نائب صدور ماسٹر اشفاق ،چوھدری صادق جٹ،ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہر شیخ نے حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنے شدید رد عمل میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں