ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پراظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے انسانی جان بچانے والے ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ پر شدیدتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ادویات ساز کمپنیوں نے انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ شروع کر رکھا ہے۔کتنے بڑے ظلم کا مقام ہے کہ غریبوں کے پاس روزی روٹی کے لیے کچھ نہیں ہے ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اسمان سے باتیں کر رہی ہیں جنہیں کوئی کنٹرول کرنے والا نہیں اور نہ ہی کوئی پوچھنے والا ہے ۔ غریب مریض پہلے ہی صبح شام کی روٹی کمانے سے قاصر ہیں اوپر سے انسانی جانیں بچانے والی ادویات اضافہ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے کیا ملک کے اندر کوئی غریب زندہ بچنا جائے کتنی بڑی شرم کا مقام ہے کہ غریبوں کے ساتھ اتنا بڑا بلنڈر مارا جا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں