فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات تک کے ریٹس کئی گنا بڑھ چکے ہیں ملک کی بیورو کریسی، بے لگام اشرافیہ اور ڈرگ مافیا غریب عوام کا خون نچورنے پر تلی ہوئی ہے سی ٹی سکین اور انجیوگرافی کے لئے خریدے جا نیوالا6500 انجکشن مارکیٹ میں 16000 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے کیا ظلم کی انتہا نہیں ان بے حسوں کو مرنا یا د نہیں؟ وفا قی حکومت ادویات کی عام مریضوں تک دستیابی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ اعلیٰ عدلیہ غریب تنگ دست مریضوںکے ساتھ ہو نے وا لی نا انصافی اور معاشی قتل عام کافوری نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری ، نے محمد طاہر شیخ ، رانا محسن خان ، رائے عابد کھرل،فرحان چوہدری کے ہمراہ الائیڈہسپتال فیصل آبا د میں مریضوں کی بیما ر پرسی کے دوران لواحقین کی جانب سے کی گئی شکایات پر اپنے شدید رد عمل میں کیا انھوں نے کہا سی ٹی سکین اور انجیوگرافی انجکشن کی بلیک مارکیٹنگ کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے ۔ عوام حکمرانوں کی بے حسی پر ماتم کناں ہے۔ ادویات کی قیمت میں مسلسل اضافہ عام آدمی کیلئے شدید ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے ، میڈیسن کے بحران کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔
10