ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آبا د( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ،میاں طاہرایوب،میاںانوارالحق ایڈووکیٹ نے ادویا ت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باوجود ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوںکو مفت ادویات کی فراہمی بندہے۔ پنجاب بھر میں ادویات ساز کمپنیوں کی ملی بھگت سے بلیک مارکیٹنگ کی جارہی ہے ۔ ادویات کے نرخ عام آدمی کی پہنچ سے دور گئے ہیں، حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ افسوسناک ہے۔حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔ حکومتی غفلت نے عوام کو ادویات ساز کمپنیوں کو رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں ادویات کا معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ارزاں نرخوں پر دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں