ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژ نل صدر و سابق ایم این سید عنایت علی شاہ نے کہاکہ 200 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب مریضوں کو زندہ درگور کر نے کے مترادف جس کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے مہنگائی کے تیز نشتر جہاں عوام کو چھنی کر رہے ہیں وہاں بجلی وگیس کے بل سمیت میڈیسن کی قلت اورجان بچانے والی ادویات کی خرید داری بھی عوام کی پہنچ سے دورہو چکی ہے حکومتی مجرمانہ غفلت کے باعث عوام کو ادویات ساز کمپنیوں کو رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں ۔ ٹی بی، بلڈپریشر،شوگر اوردل کے امراض،انسولین سمیت 55 فیصد سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں