ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبر و صدر انجمن کلاتھ مر چنٹس امین پور بازاررانا اکرام اللہ نے ادویات کی قیمتوںمیں ناقابل برداشت اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کوریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ادویات پر 18فیصد جنرل سیل ٹیکس مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے حکومت مریضوں پر رحم کرکے ادویات پر سیلز ٹیکسز ختم کرکے قیمتوں میں کیے گئے اضا فے میں کمی لائے رانا اکرام اللہ نے مزید کہاکہ آئے روز قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ ہورہاہے تودوسری طرف جعلی ادویات کی بھرمار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں