20

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیرداخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے جان بچانیوا لے ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کا معاشی قتل قرار دیا ہے ۔حکومت غریبوں کو بے لگام مہنگائی سے نہیں بچاتی مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گور نمنٹ سپلائی میں جو پروڈکٹ100 رو پے میں مل جاتی ہے وہی پروڈکٹ عام میڈیکل اسٹور پر1500روپے تک فروخت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں ادویات کا معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ارزاں نرخوں پر دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں