11

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرپرست اعلیٰ متحدہ جمعیت القریش انٹر نیشنل پاکستان و سینٹرل کوآرڈینیٹر فور پنجاب انصاف ویلفیئر ونگ محمد قیس قریشی این اے 102نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کرنیکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کی شرح کئی سالوں کی کم ترین سطح پر لانے کے دعوے کرنے والی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ افسوسناک ہے۔ادویات کے نرخ عام آدمی کی پہنچ سے دورگئے ہیں۔ قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باوجود ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں