6

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے تاجروں ، سماجی تنظیموں کے عہدیداروں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ اور ملک میں جعلی ادویات کی تیاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اسکا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے سینئر وائس چیئرمین اور ا لمدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل کے سرپرست اعلی مر ز ا طالب صدیق بیگ نے کہا کہ کراچی ، حیدر آباد ، کوئٹہ،لاہور سمیت پاکستان کے ہر بڑے شہرکی میڈ یسن مارکیٹیں جعلی ادویات سے بھر پڑی ہیں اد ویات تیار کرنیوالی پاکستانی فیکٹریاں اسٹریلیا، چین ، بھارت اور دیگر ممالک سے درآمد شدہ انتہائی سستا اور دونمبر میٹریل استعمال کرکے لوگوں کی صحت سے کھیل رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں