فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنرل و سابق ایم پی اے نور النسا ملک نے ادویات کی قیمتوں میںہفتہ وار اضافہ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات ڈی ریگولیٹ کرنے کے حکومتی فیصلے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ ایک طرف حکومت مہنگائی کمی کے دعوے کرتی ہے تو دوسری جانب حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت دے رکھی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام فیصل آباد حکومت سے مطالبہ ہے کہ بنیادی اشیا کی قیمتوں کو خود ریگولیٹ کرے اور کمپنیوں سے یہ اختیار واپس لے تا کہ عوام کو مہنگی ادویات سے نجات ملے۔
3