28

ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ

اسلام آ باد(بیوروچیف)وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں14سے20فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ گندم خریداری کا ہدف50لاکھ ٹن مقر روزویلٹ ہوٹل یونین ، نیو یارک سٹی گورنمنٹ میں معاہدے کی بھی منظوری دی گئی، ذرائع کے مطا بق ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطا بق ملک میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے سرکاری شعبے میں گندم کی خریداری کا ہدف 50 لاکھ ٹن مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ گندم خریدنے کا ہدف پنجاب،سندھ،بلوچستان کیلئے کی نئی فصل کیلئے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں