55

ادھار کی رقم مانگنے پر مشتعل ملزمان کے تشدد سے دکاندار چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 6ج ب میں ادھار کی رقم کا تقاضا کرنے پر مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر دکاندار کو مار ڈالا’ حملہ آور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 6ج ب کی رہائشی شمیم بی بی نے بتایا کہ اس کا خاوند منیر حسین ولد رحمت علی گائوں میں کریانہ کی دکان کرتا تھا اور بااثر ملزم پطرس اس سے ادھار سودا سلف لیتا رہا اور گزشتہ دنوں ادھار کی رقم کا کہا تو وہ مشتعل ہو گیا اور اپنے ساتھی کے ہمراہ آیا اور آتے ہی دکاندار شبیر حسین کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تو اہل محلہ نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی تو مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، تاہم نشاط آباد پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں