ارباب نیاز سٹیڈیم کی تعمیر نو، لاگت میں مزید ایک ارب کا اضافہ

پشاور(سپورٹس نیوز) پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیر نو منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں مزید ایک ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔محکمہ کھیل کی جانب سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 سال گزرنے کے بعد بھی سٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل نہیں ہوئی۔دستاویزات کے مطابق ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیر نو کا کام 2018 میں شروع ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں