31

اربوں ڈالر کی لاگت سے دبئی میں مصنوعی چاند بنانے کامنصوبہ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)جدید فن تعمیر کے لیے دنیا بھر میں مشہور متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں اب مصنوعی چاند بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ مصنوعی چاند بالکل اصلی چاند کی کاپی ہو گا، جس کی تیاری میں4 بلین پاونڈز سے زائد کی لاگت آئے گی اور اس پراجیکٹ کی مالی اعانت مون ورلڈ ریزورٹس کمپنی کرے گی۔کینیڈا کے ایک بزنس مین اور مصنوعی چاند بنانے کے پراجیکٹ کے شریک بانی مائیکل ہینڈرسن نے 30 میٹر بلند عمارت کے اوپر چاند بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی لمبائی 274 میٹر ہو گی۔اس پراجیکٹ کو مون کا نام دیا گیا ہے اور یہ زمین پر رہتے ہوئے خلائی سیٹلائٹ کو دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں