13

”ارتھ ڈے” 22اپریل کومنایا جائے گا

چنیوٹ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر چنیوٹ میں زمین کا دن ” ارتھ ڈے ” 22 اپریل کو منایا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری کی زیر صدارت ارتھ ڈے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکموں کے سربراہان،مارکیٹ کمیٹی ممبران اور تاجر نمائندگان نے کی شرکت ـ ڈی او ماحولیات عثمان ظفر نے اجلاس کی تفصیلی بریفننگ دی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری کا کہنا تھا کہ ارتھ ڈے کے حوالے سے آگہی مہم میں کپڑے کے بینرز استعمال کئے جائیں، اجلاس میں اس بات کا تدراک کیا گیا کہ زمین اور قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے پلاسٹک بیگ کے استعمال کا خاتمہ ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں