ارجن ٹنڈولکر کی مہندی میں والد سچن اور انجلی کی ویڈیو وائرل

ممبئی (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن زندگی کا نیا باب شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور ان کی ثانیہ چندوک سے شادی ہوری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر اور ثانیہ چندوک کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سچن ٹنڈولکر، انجلی اور سارا کے ساتھ فیملی فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔روایتی لباس میں ملبوس پورا ٹنڈولکر خاندان ارجن اور سانیہ کی مہندی سنگیت تقریب کے موقع پر خوشگوار موڈ میں ہے۔اس موقع پر ثانیہ نے چمکدار سلور گرے لہنگا زیب تن کیا اور چاندی موتی کا مان ٹکا، پرتوں والا پتھر کا چوکر اور چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں