ارجیت سنگھ سمیت کئی بھارتی گلوکار عاطف اسلم سے متاثر ہیں’ پالاش سین

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی گلوکار پالاش سین نے کہا ہے کہ اریجیت سنگھ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی طرح گانے کی کوشش کیا کرتے تھے، عاطف اسلم کے اثر نے بھارتی گلوکاروں کو متاثر کیا تھا۔پالاش سین نے بھارت میں عاطف اسلم کے دیرپا اثرات کو سراہتے ہوئے کہا ان کی منفرد آواز اور انداز نے مرد گلوکاروں کی ایک پوری نسل کو متاثر کیا۔ حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ انٹرویو میں 60 سالہ گلوکار نے کہا کہ عاطف کے بعد آنے والے بہت سے گلوکاروں نے ان کے انداز گائیکی کو اپنانے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں