ارجیت سنگھ کے سنگنگ چھوڑنے پر لکی علی کا ردعمل

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی گلوکار لکی علی نے کہا ہے کہ کیریئر کے عروج پر ارجیت سنگھ کے پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کے فیصلے کو سمجھنے کیلئے ان کی جگہ کھڑے ہوکر سوچنا پڑے گا۔جاری بیان میں لکی علی نے کہا کہ ارجیت سنگھ کے اندر کچھ ایسا ضرور ہے جس نے انہیں پلے بیک سنگنگ چھوڑنے پر مجبور کیا،اس کی جگہ کھڑے ہو کر سوچنا پڑے گا کہ وہ کیا محسوس کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارجیت سنگھ کے فیصلے سے پوری طرح متفق ہوں اور اس میں کوئی نقصان بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ارجیت یقینا آزاد اور ذاتی نوعیت کی موسیقی تخلیق کرتے رہیں گے، سبھی کو اپنا راستہ خود بنانا ہو گا جیسا کہ ہم نے بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں