اردو کو اصل پہچان دیئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ‘ خلیل قمر

لاہور (شوبز نیوز) معروف مصنف خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا جب تک اردو زبان کو اس کی اصل پہچان اور جائز مقام نہیں دیا جائے گا۔خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں نعیم حنیف کے عید اسپیشل پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خدا نے انہیں بچپن سے ہی لکھنے کی صلاحیت عطا کی تھی، لیکن ان کے والدین کو ان کی یہ عادت پسند نہیں تھی’خلیل الرحمن قمر کے مطابق پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو برآمدات پر حد سے زیادہ انحصار کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں