15

ارشد ندیم اور محمد یاسر نے پاکستان کا نام روشن کیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹان نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستان کی نمایندگی کرنے والے جیولن تھرو کھلاڑیوں ارشد ندیم اور محمد یا سر کو عمدہ کار کردگی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ارشد ندیم کے گولڈ میڈل اور محمد یاسر کے سلور میڈل جیتے کو ملک و قوم کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی محنت، لگن اور بہترین مہارت کے ذریعے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ ذوالفقار شیخ نے کہا کہ پاکستانی جیولن ایتھلیٹس مسلسل عالمی مقابلوں میں شاندار کار کردگی دکھا کر ملا ملک کی ساتھ اور وقار میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی اس کامیابی کو پاکستان میں کھیلوں کے مستقبل کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا اشارہ قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں