ارشد ندیم کا پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔سعودی عرب میں جاری اسلامی یک جہتی گیمز کے فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے لمبی83.05میٹر کی تھرو کی اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، جیولین تھرو مقابلے کے پہلے راونڈ میں ارشد ندیم نے 75.44 میٹر کی عمدہ تھرو کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا، یاسر سلطان نے 70.32 میٹر کی تھرو کی۔دوسرے راونڈ میں بھی ارشد نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے 83.05 میٹر کی بہترین تھرو کی جبکہ یاسر سلطان نے 74.43 میٹر تھرو کی اور تیسرے راونڈ میں ارشد ندیم نے 82.48 میٹر کی ایک اور شان دار تھرو کی اور اپنی پہلی پوزیشن مضبوط کرلی جبکہ یاسر سلطان نے 72.82 میٹر تھرو کی اور تیسرے نمبر پر رہے۔ارشد ندیم نے چوتھے راونڈ میں 77.06 میٹر اور یاسر سلطان نے 73.78 میٹر کی تھرو کی اور راونڈ کے اختتام پر بھی ارشد سب سے آگے رہے اور گولڈ میڈل جیت لیا۔فائنل میں پاکستان کے یاسر سلطان نے چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا، اسلامک یکجہتی گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور سلور میڈل ہے، اس سے پہلے باکسنگ مین پاکستان نے دو برانز میڈل جیتے تھے، اب گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔اسلامی یکجہتی گیمز2025 میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور سلور میڈل ہے، اس سے پہلے باکسنگ مین پاکستان نے دو برانز میڈل جیتے تھے، جس کے بعد اب گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں