30

ارشد ندیم کی نظریں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر

لاہور (سپورٹس نیوز) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ان دنوں انگلینڈ میں اپنے ری ہیب پروگرام میں مصروف ہیں، جہاں وہ اپنی فٹنس کی مکمل بحالی کی جانب گامزن ہیں۔ ارشد ندیم کی گزشتہ ماہ پنڈلی کے مسلز کی سرجری ہوئی تھی اور اب ان دنوں اپنا ری ہیب مکمل کر رہے ہیں، ان کا روڈ ٹو ریکوری سیشن انگلینڈ میں جاری ہے۔ اس بارے میں ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی روڈ ٹو ریکوری بہت اچھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم کا سارا فوکس آئندہ ماہ منعقد ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر مرکوز ہے جس کے لیے وہ مکمل فٹ ہو کر ایونٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں