ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کو ختم کر دیا، پابندی ختم کرنے کا فیصلہ پی ایس بی کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے کیا۔دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ثالث نے پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا جبکہ اسپورٹس بورڈ نے اے ایف پی کا پنجاب ایتھلیٹکس الیکشن کالعدم کرنے کا فیصلہ بھی معطل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں