67

ارفع کریم رندھاوا کی 13 ویں برسی 14 جنوری کو منائی جائے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی13ویں برسی14 جنوری کو منائی جائے گی ۔محض نو برس کی عمر میںمائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم2فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیںاس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی۔ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں