اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں

ممبئی (شوبز نیوز)سابق مس یونیورس اور بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ اروشی روتیلا متاثر کن100ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام فوربس کی امیروں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی دولت کے مجموعے میں 12.25 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی ایک پرتعیش Rolls-Royce Cullinan Black Badge بھی شامل کرلی ہے۔وہ اس گاڑی کو خریدنے کے بعد ایلیٹ سرکل سے باہر اس محدود ایڈیشن کی کار کی مالک پہلی بھارتی اداکارہ بھی بن گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں