ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آ باد ( سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وانجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر وجوائنٹ سیکر ٹری اور مرکزی کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے قرضوں کے بوجھ میں جکڑے ملک کے وزیروں مشیروں اورارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں188 فیصد اضافہ پر گہری تشویش کہا ہے کہ تباہ حال معیشت پر حکومت کا یہ فیصلہ خود کش معاشی حملہ ہے انہوں نے کہا کہ بجلی گیس اورٹیکسوں میں ناقابل بر د ا شت کرنا آچھی حکمرانی نہیںحکومت قوم کو بتائے تو سہی کہ و زیروں مشیروں اورارکان اسمبلی کی کارکردگی کیا ہے جو انکی تنخواہوں میں پانچ پانچ لاکھ روپے کااضافہ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں