1

اریجیت سنگھ کا بطور پلے بیک سنگر ریٹائرمنٹ کا اعلان

ممبئی (شوبز نیوز) معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے اپنی خوبصورت آواز سے محظوظ ہونے والے مداحوں کو زبردست دھچکا دے دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق تم ہی ہو، ظالمہ، کلنک، اپنا بنا لے، زمانہ لگے اور دیگر کئی یادگار ہٹ گانوں کے گلوکار ایجیت سنگھ نے ریٹائرمنٹ کی خبر دے کر مداحوں کو مایوس کر دیا ہے۔اریجیت سنگھ نے بطور پلے بیک سنگر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنی روح کو چھو لینے والی اور سریلی آواز کے لیے مشہور گلوکار گزشتہ تقریبا 15 برسوں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا اہم حصہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں