12

ازبکستان کا پاکستان کیساتھ وسیع دوطرفہ تجارت کا اعلان (اداریہ)

ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ ازبکستان آئیں اور مارکیٹ کا جائزہ لیں، دونوں ممالک کے سرمایہ کار مل کر کام کریں تو عالمی مارکیٹ میں اپنا مقام پید اکر سکتے ہیں ٹیکسٹائل میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی پاکستانی تاجروں کو 10سال ٹیکس استثنیٰ دیں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 3 ارب 40کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیش رفت ہے ازبک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کا محفوظ اور پرکشش ماحول فراہم کریں گے ازبک تاجر تجارتی تجاویز لائیں’ بیوروکریسی کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بنے گی اور کاروبار کو سرخ فیتے کی نذر نہیں ہونے دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ازبک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں ازبکستان کے صدر مرزائیوف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لیجانے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ازبکستان میں چاول اور آلو کی مانگ کو پورا کی اجائے گا چمڑے کی مصنوعات’ مائنز اینڈ منرلز حلال گوشت سمیت پاکستان کئی اشیاء برآمد کر سکتا ہے پاکستان کے ٹیکسٹائل پلانٹس سے دونوں ممالک کو معاشی فائدہ ہو گا صدر شوکت مرزائیوف نے بزنس فورم سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ کاروبای طبقہ دونوں ممالک کے مابین رابطے کا ذریعہ اور اقتصادی تعلقات میں کلیدی کردار کا حامل ہے انہیں کاروبار کے لیے ہر طرح کی سہولیات دی جائیں گی انہوں نے کاروباری برادری اور سرمایہ کاری کے ذریعے آگے بڑھتے ہوئے دونوں ممالک استفادہ کر سکتے ہیں صدر شوکت مرزائیوف نے طے پانے والے باہمی سمجھوتوں پر مؤثر عملدرآمد کیلئے پرعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول دستیاب ہے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں 2026ء باہمی تعاون پر مبنی شراکت داری کے فروغ کا سال ہو گا بزنس فورم کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں کا تبادلہ ہوا جن میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار اور برآمدات کا فروغ تاشقند لیدر زون کے قیام’ معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون اور زراعت لائیو سٹاک’ ڈیری فارمنگ او رطبی شعبے میں باہمی تعاون کی دستاویزات کا تبادلہ شامل ہے،، تاجکستان کے صدر کے دورہ پاکستان اور متعدد معاہدوں کے بعد ازبکستان کے صدر کا دورہ پاکستان اس لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے کہ دونوں ریاستوں کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ازبکستان یک صدر شوکت مرزائیوف نے پاکستانی تاجروں کیلئے 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینے کا اعلان کیا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 28 معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں ازبکستان کا صدر کا پاکستان سے تجارت بڑھانے کا اعلان خوش آئند ہے پاکستانی برآمدات میں اضافہ سے ملکی معیشت پر مثبت نتائج برآمد ہوں گے موجودہ حکومت معیشت کے اسحکام کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے برآمدات میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر سب سے زیادہ توجہ دی جا رہی ہے پاکستانی ٹیکسٹائل کی قازقستان’ ازبکستان میں طلب بڑھ رہی ہے اور یہ بات خوش کن ہے کہ ہماری ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہونے جا رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتکاروں’ برآمدکنندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے تاکہ بیرون ملک پاکستانی مصنوعات دیر ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں