ازبک گرینڈ ماسٹر کا بھارتی خاتون حریف سے مصافحہ سے انکار

تاشقند (سپورٹس نیوز)ازبک گرینڈ ماسٹر نودیربیک یعقوبیوف نے بھارتی گرینڈ ماسٹر آر وشالی سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا جبکہ ازبک نوجوان نے اسکی وضاحت بھی پیش کردی۔ یہ واقعہ ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ کے دوران اس وقت پیش آیا جب وہ ٹیبل پر موجود وشالی کے مقابلے کے لیے انکے سامنے پہنچے۔ بھارتی گرینڈ ماسٹر نے ازبک گرینڈ ماسٹر سے ہاتھ ملانے کیلئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا لیکن ازبک گرینڈ ماسٹر نے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ نودیربیک یعقوبیوف کے بھارتی حریف کو ہاتھ کے اشارے سے منع کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد سے ازبک گرینڈ ماسٹر پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں