62

ازلان اور وریشہ نے اپنی بیٹی کی منہ دکھائی کردی

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار شبیر رعنا کے صاحبزادے اور معروف یوٹیوبر ازلان شاہ نے اپنی بیٹی کا چہرہ پہلی بار دنیا کو دکھا دیا۔نومبر 2023 میں اپنے پہلے بچے کا اس دنیا میں استقبال کرنے والا جوڑا یوٹیوبر ازلان شاہ اور ڈاکٹر وریشہ نے کئی ماہ اپنی ننھی کلی کو دنیا سے چھپا کر رکھنے کے بعد آخر کر مداحوں کی پرزور فرمائش پر بیٹی کی منہ دکھائی کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ازلان شاہ نے خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹی کی منہ دکھائی کرنے کیلئے خوبصورت مقام کا انتخاب کیا اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس موقع پر انہوں نے چائلڈ اسٹارکو منفرد کوسٹیوم بھی پہنایا جو ہر دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو گیا۔مداحوں کی خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عزوہ کی منہ دکھائی کیلئے اس جوڑے نے ننھی پری کو شیرنی کے بچے والا لباس پہنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں