اساتذہ،پرنسپل کیلئے گاؤں پہننا لازمی قرار،خلاف ورزی پر جرمانہ

لاہور (بیوروچیف) سکولوں میں اساتذہ کی جانب سے گان کی عدم پابندی کے انکشاف کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے اعلان کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں پرنسپل اور اساتذہ دونوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ گورنمنٹ فاطمہ سکول فین روڈ کی پرنسپل سے جواب طلب کر لی ہے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض نے گزشتہ روز خود سکول کا دورہ کیا اور اس معاملے کی تحقیقات کیں۔ صوبہ بھر کے تمام سکولوں میں 23فروری سے اساتذہ کے لیے گان پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ آئندہ گا ن کی پابندی نہ کرنے پر اساتذہ یا پرنسپل دونوں کو جرما نہ ہوگا تاکہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں