34

اساتذہ اپنی صلاحیتوں سے معیار تعلیم مزید بہتر کرنے کی کوشش کرینگے

سرگودہا(بیوروچیف)قائد اعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ سرگودہا کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم کے بی ایس 18 سے بی ایس 19 کے 57 تعلیمی منتظمین کیلئے 6 ہفتوں پرمشتمل پروموشن لنک ٹریننگ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی ۔ اختتامی تقریب میں معززمہمانوں کی شرکت نے سرگودہاڈویژن میں تعلیمی راہنماوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوفروغ دینے کے عزم کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی منیجرفیصل آباد ریجن فتح محمدصابرنے پیشہ وارتربیت مکمل کرنیوالے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے اس ضرورت کی نشاندہی کی کہ استاداپنی صلاحیتوں اورپیشہ وارانہ مہارتوں کواستعمال کرکے اپنے اداروں میں معیارتعلیم مزیدبہترکرنے کی کوشش کریں گے۔ پروگرام منیجر فیصل آبادریجن فتح محمد صابر اورپرنسپل قائدمسعودالرسول نے تربیت مکمل کرنیوالے اساتذ ہ کوکامیابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پرمبار کبا د پیش کرتے ہوئے اس تربیت کی اہمیت کوواضح کیا جو تعلیمی منتظمین کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔اس تربیتی پروگرام کامقصد شرکاء کی انتظامی صلاحیتوں کو بڑھانااورانہیں پنجاب کے تعلیمی نظام میں مزید اہم ذمہ داریوں کیلئے تیار کرنا تھا۔ شرکاء نے قائد انتظامیہ کا بہترین انتظامات اور مفید تربیتی ماحول کے انعقادپرشکریہ اداکیا۔ قائداکیڈمی پنجاب کے اعلیٰ معیارکے تربیتی اور ڈی جی تجمل عباس راناکی سربراہی میں صوبہ بھرکے اساتذہ کیلئے تدریسی معیاروبہتربنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں