جڑانوالہ(نامہ نگار)طلبا کی تربیت،ماہانہ ٹیسٹ،گیٹ پر چوکیدار اور غیر قانونی کولیکشن کا خاتمہ یقینی بنائیں،ڈی ای او سیکنڈری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری فیصل آباد ملک منظور احمد نے کہا ہے کہ سربراہان ادارہ جات(مرد وخواتین) سکول اوقات کار میں ادارے میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں سکول اوقات کار میں ڈی ای او (سکینڈری) کنٹرولنگ آفیسر کی اجازت کے بغیر کسی بھی مقصد،ضرورت کے تحت سکول نہ چھوڑیں،سکول اوقات کار میں دیگر سکولز،ادارہ جات میں ہونے والی تقریبات اور تعلیمی بورڈز کی طرف سے دی گئی اسائنمنٹس میں کنٹرولنگ افیسر کی اجازت کے بغیر جانے سے گریز کریں
35