ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) محکمہ ایجوکیشن فیصل آباد پی ایس ٹی ٹو ای ایس ٹی کی پرموشن کا عمل سست روی کا شکار ،دیگر ڈسٹرکٹ میں پرموشن کا عمل تقریبا مکم ہو چکا ہے تو فیصل آباد میں مکمل کیوں نہیں ہو رہا ،محمد اسلم بٹ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے تمام ڈسٹرکٹ کو ستمبر میں پرموشن کے حوالے سے لیٹر جاری کیا کہ اساتذہ کی پرموشن کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ تقریبا تمام ڈسٹرکٹ میں پی ایس ٹی اساتذہ کی پرموشن ہو چکی ہے فیصل آباد میں فی میل ونگ کی بھی پرموشن ہو چکی ہے لیکن میل ونگ کی ابھی تک مکمل نہیں ہو ئی متعدد بار آفسران بالا سے بات بھی ہوئی لیکن اساتذہ کو یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ پرموشن کا عمل جلد مکمل ہونے والا ہے جو کہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔ چیئرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان محمد اسلم بٹ،حافظ نجف،مرزا زوالفقار،چوہدری نواز گجر،طارق سندھو،میا ں رضوان ،محمد نزیر احمد ،علی اویس ورک ،رانا محمد شاہد ، محمد اشفاق و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے اضلاع کی طرح فیصل آباد میں بھی پی ایس ٹی اساتذہ کی فوری پرموشن کی جائے ۔
5