اساتذہ کے تبادلوں پرپابندی ختم

لاہور (بیوروچیف) محکمہ سکول ایجوکیشن نے آج سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھا لی ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق باہمی تبادلوں، ڈسپوزل اور ترقی پانے والے اساتذہ اپلائی کر سکیں گے، درخواستیں 15جون تک آن لائن جمع کروائی جاسکیں گی۔ 19جون تک درخواستوں کی تصدیق کی جائے گی۔ 21جون کو تعیناتیوں اورایڈجسٹمنٹ کے آرڈرزجاری کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں