اسامہ میر کا انگلینڈ کی ورسٹر شائر کائونٹی کیساتھ معاہدہ

لندن (سپورٹس نیوز) انگلش وورسٹر شائر کانٹی کلب قومی کرکٹر اسامہ میر کا معاہدہ طے پا گیا، اسامہ میر کا وورسٹر شائر کانٹی کلب کے ساتھ تین سالہ معاہدہ طے ہوا۔ اسامہ میر 2026سیزن میں اوورسیز پلیئر کے طور پر کھیلیں گے، 2027سے ہوم گرانڈ پلیئر کے طور پر شمار کیے جائیں گے۔آخری دو سیزن 2027 اور 2028میں وہ رہائشی قوانین کے مطابق لوکل پلیئر کی حیثیت سے کھیلیں گے، اسامہ میر انگلینڈ ٹیم سے بھی کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں